6 جنوری 2012 - 20:30

سعودي عرب کے تيل کے ذخائر سے مالا مال مشرقي علاقوں کے اکثريتي شيعہ مسلمانوں نے مظاہرے کئے ہيں اور سياسي قيديوں کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا ہے-

ابنا: مظاہرين نے اپنے ہاتھوں ميں جيلوں ميں بند بعض سياسي قيديوں کي تصويريں بھي اٹھا رکھي تھيں اور وہ آل سعود خاندان کے خلاف نعرے لگا رہے تھے- مظاہرين ملک بھر کي جيلوں ميں بند سياسي قيديوں کي فوري رہائي کا مطالبہ کر رہے تھے-

سياسي کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس وقت تيس ہزار سے زيادہ سياسي قيدي آل سعود خاندان کي جيلوں ميں بند ہيں- انساني حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ زيادہ تر لوگوں کو بے بنياد الزامات اور محض شک کي بنا پر گرفتار کرکے جيلوں ميں بند کرديا گيا ہے- مظاہرے ميں شريک لوگ بحرين کے عوام کے ساتھ يکجہتي کا اعلان بھي کر رہے تھے جہاں آل خليفہ خاندان کے سيکورٹي اہلکار سعودي فوجيوں کي مدد سے عوامي انقلاب کو کچلنے کي کوشش کر رہے ہيں- آل سعود حکومت نے نومبر کے مہينے ميں صوبہ شرقيہ ميں جمہوري حقوق کے لئے پرامن مظاہرہ کرنے والوں پر حملہ کرکے پانچ افراد کو شہيد کرديا تھا- اس حملے ميں متعدد پرامن مظاہرين زخمي بھي ہوئے تھے- سعودي عرب کے مشرقي صوبوں کے لوگ اپنے جمہوري حقوق کي بالادستي کے لئے کئي ماہ سے مسلسل مظاہرے کرتے چلے آرہے ہيں-.....

/169